نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

Published On 28 December,2022 09:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

اوپنر شرجیل خان اور شان مسعود کی سکواڈ میں واپسی ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل ہوئے۔

سکواڈ میں کپتان بابر، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال شامل حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث ،محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا شامل شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔

یاد رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔