ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published On 09 December,2022 09:43 am

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوگیا جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے مد مقابل ہیں۔

میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے اور اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں اظہر علی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے بعد نسیم شاہ کندھے کی انجری کاشکار ہو گئے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں لیگ سپنر ابرار احمد کا ڈیبیو ہوا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے، مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں لیام لیونگ سٹون کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔