ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف اننگز ہمیشہ دل میں رہے گی: کوہلی

Published On 26 November,2022 02:04 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اننگز ہمیشہ دل میں رہے گی۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23 اکتوبر 2022 کی اننگز کو ایک پھر یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دن ہمیشہ میرے دل میں بہت خاص رہے گا۔ ایسی انرجی میں نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں پہلے کبھی محسوس نہیں کی، کیا ہی شاندار اننگز تھی۔

یاد رہے ویرات کوہلی نے حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں 82 رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔