لاہور:(ویب ڈیسک) سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہوچکے ہیں۔
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم تنزلی کے بعد تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
Significant changes in the ICC World Test Championship standings following Sri Lanka’s triumph in the second #SLvPAK Test#WTC23 | Details
— ICC (@ICC) July 28, 2022
دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 51.85 وننگ فیصد کے ساتھ تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا 71.43 وننگ فیصد کے ساتھ بدستور پہلی اور آسٹریلیا 70 وننگ فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 48.15 سے بڑھ کر 53.33 وننگ فیصد کے ساتھ پانچویں سے تیسری پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ بھارت 52.08 فیصد کے ساتھ بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
ویسٹ انڈیز 50 وننگ فیصد کے ساتھ بدستور چھٹی ، انگلینڈ ٹیم 33.33 وننگ فیصد کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔
اسی طرح اب پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکتا۔