گال: (دنیا نیوز) گال ٹیسٹ میں فتح کے بعد قومی ٹیم نے اگلے معرکے کی تیاری کے لیے کمر کس لی، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی ٹیسٹ سکواڈ نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی جیت حاصل کرنے پر نظریں جمالی ہیں۔
قبل ازیں سری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ساحل پر سیر سپاٹے کیے، کھلاڑی ساحل سمندر پر والی بال کھیل کر خوب لطف اندوز ہوئے۔