گال: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ میں قومی ٹیم پلان کے مطابق کھیلی، عبداللہ شفیق پر فخر ہے جس نے مشکل وکٹ پر شاندار بیٹنگ کی، دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے۔
گال ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد بابراعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ہم پلان کے مطابق کھیلے اور اس میں کامیابی حاصل ہوئی، ہمارے فاسٹ باؤلرز نے فلیٹ وکٹوں پر عمدہ کارکردگی دکھائی، ہم پہلی اننگز میں وہ سکور نہیں کر پائے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا، ہمارے ٹیل اینڈرز نے بیٹنگ کے دوران میرا بھرپور ساتھ دیا، سری لنکن باؤلرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے، انہوں نے بہترین باؤلنگ کی۔
The star duo of @babarazam258 and @imabd28 reflect on the special Galle triumph#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/oGjOXG2LJw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2022
کپتان نے مزید کہا کہ عبداللہ شفیق کی اننگز پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے پاس ایسا کھلاڑی ہے جس نے مشکل وکٹ پر بیٹنگ کی، ایسی اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، پہلی اننگز میں بیٹرز لمبا سکور نہ کرسکے، باؤلرز نے پلان کے مطابق باؤلنگ کی، محمد نواز نے 6 سال بعد ٹیم میں شاندار واپسی کی، یاسر شاہ کا کم بیک بھی اچھا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو اعتماد دیا کہ ہم ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کر سکتے ہیں، اس اعتماد کا ہمیں فائدہ ہوا، جیت سے ہمیشہ اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، کوشش ہوگی کہ اپنی اس پرفارمنس کو برقرار رکھیں، دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے۔