سرفراز احمد کی اہلیہ کا بین سٹوکس کیلئے جذباتی پیغام

Published On 20 July,2022 08:12 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کی طرف سے بین سٹوکس کے لئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے بین سٹوکس نے گزشتہ دنوں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

بین سٹوکس کی ریٹائرمنٹ پر قومی کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی طرف سے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عبداللہ کی طرف سے بین کیلئے، ہم آپ کو مِس کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلش آل راؤنڈر نے گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا۔