کولمبو: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا ایک رکن سری لنکا پہنچنے کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم سپورٹ سٹاف میں شامل مساجر ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن ملنگ علی کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔