لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی ملک ہیں اور ابھی تک وہی گرے لسٹ، بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے۔ فیٹف کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد امید ہے کہ عوام کا بوجھ کم ہوگا۔
سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہم لوگ ابھی تک وہی گرے لسٹ بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں۔