ملتان : (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے تین میچز میں 98رنز درکار ہیں جو سچن ٹنڈولکر ،رکی پونٹنگ ،ویرات کوہلی سمیت دنیاے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بابر آج سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں، بابر اعظم نے ورلڈ کپ سپر لیگ میں اب تک 902 رن بنائے ہیں، وہ اگر سیریز میں 98 رنز بنا لیتے ہیں تو ایک ہزار رنز تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سپر لیگ کے 12 میچوں میں اب تک 90 کی اوسط سے 902 رنز بنائے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور تین نصرف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 158 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔
باؤلنگ میں آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زمپا اور آئرلینڈ کے کریگ ینگ مشترکہ طور پر نمبر ایک پر ہیں، اب تک دونوں نے 28، 28 وکٹیں لی ہیں۔