لاہور : (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز میں ٹیسٹ میچز بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ ٹی20 کرکٹ مقبولیت کے باوجود ٹیسٹ فارمیٹ ہی کرکٹ کی اصل پہچان ہے۔
ایک انٹرویو میں قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی برقرار ہے ، حالیہ عرصے میں سنسنی خیز اور دلچسپ ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں۔
بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ٹیسٹ میچز بہت کم ہو رہے ہیں، دو تین ٹیسٹ میچز کی بجائے سیریز میں ٹیسٹ میچز کی تعداد 4 یا 5 ہونی چاہیے ، اس سے ٹیسٹ میچز کی مقبولیت بڑھے گی۔