کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستان کی 506 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

Published On 15 March,2022 09:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کراچی میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز 506 رنز ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق دوسری اننگز کیلئے کریز پر آئے، کینگروز باولرز نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے شاہینوں کا سکور روکے رکھا۔ پانچویں اوور کی 5 ویں بال پر پاکستان کے محض 2 سکور تھے کہ امام الحق ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہیں لیون نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اظہر علی 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔ عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم 53 ویں اوور کے اختتام پر 115 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں آج آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، 97 رنز پر مارنس لبوشین کو شاہین شاہ آفریدی نے آوٹ کیا تو مہمان ٹیم نے دوسری اننگز بھی ڈکلیئر کر دی، کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف مل گیا۔

گذشتہ روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ 35 اور مارنس لبوشین 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔