کراچی: (روزنامہ دنیا) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
بابر اعظم نے مایہ ناز آسٹریلوی باؤلرز مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ہوم سیریز کو یادگار بنا دیا۔تینوں آسٹریلوی باؤلرز تاحال سیریز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تاہم بابراعظم نے کیری کی وکٹ حاصل کر کے سنچری بنانے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
ٹیسٹ میں اب تک بابراعظم نے 8 اوورز میں 7 کی اوسط سے رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے اور اب دوسرے میچ میں مجموعی طور پر 7 اوورز کروائے ہیں۔