کراچی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 8 وکٹ پر 505 رنز

Published On 13 March,2022 05:36 pm

کراچی:(دنیا نیوز) کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے اور آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگزمیں 8 وکٹ کے نقصان پر 505 رنز بنائے لئے ہیں۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز وکٹ پر موجود ہیں جبکہ عثمان خواجہ 160 رنز، سٹیو اسمتھ 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، الیکس کیری نروس نائنٹی کا شکار ہوئے، بابر اعظم نے 93 رنز پر آؤٹ کیا۔ 

آج کھیل کے آغاز پر آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ اور ناتھن لیون نے 251 رنز 3 کھلاڑی آوٹ سے پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑا، مہمان ٹیم کا مجموعی سکور 304 پر پہنچا تھا کہ فہیم اشرف نے ناتھن لیون کو شکار کیا۔ ٹریوس ہیڈ کو ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 23 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ کی 160 رنز کی طویل اننگز کا سلسلہ ساجد خان نے ہی توڑا۔ کیمرون گرین مجموعی سکور میں 28رنز کا اضافہ کر سکے۔

ٹیسٹ کا پہلا روز

گذشتہ روز آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، بظاہر بیٹنگ وکٹ نظر آنے والی پچ پر دونوں بیٹسمین نے زبردست انداز میں اننگز شروع کی، اس دوران وارنر نے جارحانہ انداز بھی دکھایا تاہم 82 کے مجموعی سکور پروہ فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ ون ڈاؤن بیٹسمین مارنس لبوشین صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔

اس دوران عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے سکور کو آگے بڑھایا اور دونوں نے مل کر 409 گیندوں پر 159 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس کا خاتمہ حسن علی نے کیا، سمتھ 72 رنز بنا کر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے شاندار کیچ تھاما۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی سکواڈ:

ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، سٹیو سمتھ،نیتھن لیون، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، مچل سیوپسن شامل ہیں۔

پاکستانی سکواڈ:

امام الحق، عبد اللہ شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف،نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔