سڈنی: (دنیا نیوز) دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لیے بڑا جھٹکا۔ ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے عہدے سے استعفی دے دیا۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے مستقبل کے حوالے سے گزشتہ روز 8 گھنٹے طویل بورڈ میٹنگ میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا تھا، تاہم اب آسٹریلوی کوچ نے باضابطہ استعفی دے دیا۔ جسٹن لینگر کی کوچنگ میں آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ اور ایشز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب کر کٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ بورڈ اب بھی لینگر کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔