لاہور: (دنیا نیوز) ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے 12رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں امام الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ کپتان بابراعظم اچھا پرفارم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور بنگلادیش پہلے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعہ سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ 12 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی،امام الحق، نعمان علی،ساجد خان،شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔
Pakistan name 12 for first Test
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 25, 2021
More details: https://t.co/4BdWMLnnx4#BANvPAK | #HarHaalMainCricket