لاہور:(دنیا نیوز) نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں آنے والے ہفتوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ انہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ دوماہ سے انگلینڈ میں ہیں اور رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق عتیق الزمان کے مزید کام کرنے کا امکان نہیں ہے اور وہ واپس انگلینڈ جائیں گے جبکہ باؤلنگ کوچ محمد زاہد بھی مستعفی ہو کر واپس انگلینڈ جا چکے ہیں،ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن بھی عہدے سے الگ ہو چکے ہیں ۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) رمیز راجہ ڈائریکٹر نیشنل ہائَی پرفارمنس سنٹر کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ ڈائریکٹر ندیم خان کو بھی عہدے سے الگ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کئی ہفتوں سے کام رکا ہوا ہے، شعبہ ڈومیسٹک کو الگ الگ کیا جا سکتا ہے ،ڈومیسٹک کوچز پر بھی سوالیہ نشان ہے جن کو بھی عہددوں سے الگ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔