لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں، میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیے کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔
Thanks to @sportsphysiojav ALHAMDULILLAH I have made my comeback again from back injury and now I am absolutely fit but due to my Doctors and physio advises I have to leave Long format to avoid such injuries in future and prolong my Cricket career.I am Resigning from Red ball pic.twitter.com/63gy4J7RKS
— Usman khan shinwari (@Usmanshinwari6) November 16, 2021
عثمان شنواری نے لکھا کہ کمر کی انجریز سے بچنے اور اپنے کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ (ٹیسٹ کرکٹ) سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
خیال رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔