'مین آف دی ٹورنامنٹ بابر اعظم کا بنتا تھا'ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Published On 14 November,2021 11:42 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) ساتویں ٹی 20 ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاد دیا گیا تو یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا حقدار قرار دیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین فائنل کھیلا گیا جس میں کینگروز نے 8وکٹوں کے کامیابی حاصل کرکے حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

قومی کپتان بابر اعظم 303 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر رہے مگر مین آف دی ٹورنامنٹ 289رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو قرار دیا گیا جس پر صارفین نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی مین آف دی ٹورنامنٹ کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے بابر اعظم کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے جوز بٹلرنے ٹورنامنٹ میں واحد سنچری بنائی اور 13 چھکے جڑے،محمد رضوان کے 12 چھکے لگانے میں کامیاب رہے،ہاسارنگانا ڈی سلوا 16 وکٹیں لیکر نمبر ون باؤلربنے جبکہ ہاسا رنگانا ڈی سلوا، کاگیسو ربادا اور کرٹس کیمفر نے ہیٹرکس کیں۔