اینکر پرسن کی غیر مشروط معافی: نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی

Published On 13 November,2021 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینکر پرسن نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔ نعمان نیاز نے قومی فاسٹ باؤلر سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نعمان نیاز اور شیعب اختر کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ اس موقع پر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ شعیب مجھے افسوس ہے، جو پروگرام میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نعمان نیاز کیلئے دل میں کچھ نہیں، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا، نعمان نیاز کو اسی رات معاف کر دیا تھا، اگر پہلے معافی مانگ لی جاتی تو بات اتنی نہ بڑھتی، فواد چودھری کے گھر پر نعمان نیاز سے ملاقات ہوئی، فواد چودھری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہرجانے کا لیٹر واپس لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، میں نے صرف غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا، عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

خیال رہے نعمان نیاز نے لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔