ٹی20ورلڈ کپ:بابر اعظم ٹاپ سکورر بن گئے

Published On 07 November,2021 08:19 pm

شارجہ:(دنیا نیوز)بابر اعظم ورلڈ کپ 2021 کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈٰیم میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں نصف سنچری سکور کرکے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 240 رنز بنا نے والے جوز بٹلر سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ ایونٹ میں 4 ففٹیز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ میتھیو ہیڈن2007 اور ویرات کوہلی 2014 میں چار چار ففٹیز بنا چکے ہیں۔