ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

Published On 04 November,2021 02:57 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ ون کے میچ میں بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کینگروز نے ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سپر 12 کے گروپ ون میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ اس گروپ سے انگلینڈ کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے سرفہرست ہے۔

جنوبی افریقہ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فیورٹ ٹیم تو نہیں تھی، لیکن 4 میں سے 3 میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر دیے ہیں۔ جنوبی افریقہ گروپ 1 میں اس وقت 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس گروپ میں سیمی فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم آسٹریلیا بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔