لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے کرکٹر محمد شامی کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر دی۔
محمد شامی کو مسلمان ہونے کے ناطے ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا، سوشل میڈیا پر محمد شامی کے خلاف مہم چلائی گئی اور انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی گئی۔
ہندوانتہا پسندوں نے محمد شامی کو بھارتی ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔