لاہور:(دنیا نیوز)بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلا اور شاندار سفر، ابھی سفر شروع ہوا ہے جبکہ پاکستانیوں کے لئے یہ قابل فخر لمحہ ہے۔
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 24, 2021
شاداب خان
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارتی گانے موقع موقع کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین یہ ہے آپ کا موقع۔
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 24, 2021
شاہد آفریدی
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
وسیم اکرم
سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ بالآخر پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرلی،گرین شرٹس کی کتنی شاندار کارکردگی تھی۔
سعید اجمل
سابق جادوگر سپنر سعید اجمل نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار کارکردگی پر لڑکوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خاص طور پر رضوان،شاہین اور بابر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سرفراز احمد
موجودہ وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔