لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی20کرکٹ میں کیچز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کی دنیا کے بڑے مقابلے میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے سوریا کمار کا کیچ تھام کر ٹی 20کرکٹ میں اپنے 100کیچ لینے کا سنگ میل عبور کیا۔
ٹاپ آرڈر میں محمد رضوان ہی کا جوڑ نہیں، ہر فارمیٹ کے سنچری میکر، ٹی 20 سپیشلسٹ فُل فارم میں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ورلڈکپ کا واحد میچ ہے جس کے سو فیصد ٹکٹ پہلے روز ہی انتہائی قلیل وقت میں فروخت ہو گئے تھے۔
ماریاتی دلائل کے معیار پر اگر جانچا جائے تو بھی قومی شاہین اونچی اڑان بھر سکتے ہیں اور وہ بھارتی سورماؤں کو پنجوں میں دبوچ کر پٹخنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ میں بھارت دوسرے جبکہ صرف 5 ریٹنگ پوائنٹس کے فرق کے ساتھ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نمایاں کارکردگی پاکستان کی ہے۔
دونوں ٹیمیں ایک ایک بار عالمی چیمپئن بن چکی ہیں، روایتی حریفوں کو ایک ایک بار ہی رنر اپ رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ قومی شاہینوں کو دوسیمی فائنل کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔
انفرادی رینکنگ میں بھی بابر اعظم دوسر ے نمبر پر ہیں۔ قومی کپتان کو نفسیاتی برتری یہ حاصل ہے کہ انہوں نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھینی تھی جو اب چوتھے نمبر پر جا چکے ہیں۔