لاہور:(دنیا نیوز)پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے پر صدرمسلم لیگ (ن )شہباز شریف اور نائب صدر مریم نوازبھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
دبئی میں ہونے والے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے پر بات کرتے ہوئے سابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج کرکٹ کے میدان میں بڑا میچ دیکھنے کو ملے گا،قومی ٹیم کیلئے بیسٹ آف لک ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس جب میدان میں اترے گی تو پوری قوم کے دل انکے ساتھ دھڑکیں گے جبکہ کرکٹ میچ کے حوالے سے اچھی خبرکے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ آج ہونے جارہا ہے جس کے لئے دونوں ٹٰیموں کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔