پنجاب حکومت کے ساتھ کرکٹ مقابلے کیلئے اپوزیشن کی کرکٹ ٹیم کا اعلان، علی حیدر کپتان مقرر

Published On 03 September,2021 01:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کرکٹ مقابلے کے لئے اپوزیشن نے اپنی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا، حکومتی ٹیم کے کپتان ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان جبکہ اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے کپتان علی حیدر گیلانی ہوں گے۔

پنجاب میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کرکٹ کا میدان سجنے جا رہا ہے، اس ضمن میں حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کے رابطے کے بعد اپوزیشن نے حکومت سے میچ کے لئے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے نام موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق پنجاب کی اپوزیشن کرکٹ ٹیم میں سید حیدر علی گیلانی، ملک ندیم کامران، تنویر اسلم، ظہیراقبال ، جہانگیر خانزادہ، رضا علی ربیرہ ، صہیب بھرت، میاں نوید، بلال اکبر، نعیم صفدر، عثمان محمود اور حسن مرتضی شامل ہیں۔

میچ کی تاریخ اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے فیاض چوہان اورعلی حیدر گیلانی کی آٹھ ستمبر کو ملاقات ہو گی، حکومتٹی ٹیم کے ناموں کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔