لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عملے میں شامل ایک اہلکار کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو نکل آیا جس پر پی سی بی دفاتر 3 روز کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔لاہور میں شروع ہونے والا ہائی پرفارمنس کیمپ بھی فوری طور پر ختم کر دیا گیا۔
کورونا کے موذی وائرس نے کرکٹرز کے بعد کرکٹ حکام کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا، پی سی بی عملہ میں بھی ایک کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا جس سے پی سی بی آٖفس 10 مارچ تک بند کر دیئے گئے ہیں۔ آج سمیت تین روز تک بورڈ عملہ کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
صرف اتنا نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کا لاہور میں جاری ہائی پرفارمنس کیمپ بھی کرونا کے باعث فوری طور پر ایک روز کے لیے روک دیا گیا، کیمپ میں شامل تمام کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ ہونگے۔ کورونا رپورٹ کلیئر آنے کے بعد ہائی پرفارمنس کیمپ دوبارہ شروع ہوگا۔ اس سے پہلے اسی کوویڈ کی وجہ سے پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔