لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل ہی یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد میچ کو ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 12 ویں میچ ملتوی کر دیا گیا ہے، یہ میچ اب کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ مزید تفصیلات بعد میں بتائی جائینگی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ا ایس ایل) کے شیڈول کے مطابق منگل کا دن آرام کا دن تھا، تاہم میچ ملتوی ہونے کے بعد میچ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ میچ ملتوی کرنے کی وجہ دونوں ٹیموں کو تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔
Test results of both Quetta and Islamabad squads have come back negative. #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvQG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں،
Quetta Gladiators-Islamabad United match rescheduled for Tuesday, 2 March, at 7pm PKT. More details to follow shortly. #HBLPSL6 #IUvQG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 1, 2021
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کھلاڑی میں دو روز قبل علامات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر قرنطنیہ کر دیا گیا تھا۔
A player from one of the sides featuring in this evening’s match has tested positive. The player had showed symptoms two days ago and had been immediately isolated.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 1, 2021
Members of his side have tested negative while the players of the other side are being tested.
پی سی بی نے کہا کہ مذکورہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
اُدھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ہمارے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جسے فوری طور پر دو روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ باقی تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جنہیں کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
One of our players, Fawad Ahmed tested positive for Covid and was immediately put in isolation 2 days ago. All other Islamabad United players & members have tested negative & have been cleared to play.
— Islamabad United (@IsbUnited) March 1, 2021
We wish Fawad a speedy recovery.#Sherus are ready to roar tonight!! https://t.co/ry0l6L3akx
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم فواد احمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
Thanks for all the kind messages, please keep remember me in ur prayers, much needed @IsbUnited @thePSLt20, and please everyone stay safe
— Fawad Ahmed (@bachaji23) March 1, 2021
اُدھر اسلام آبادیونائیٹڈ کے آسٹریلین کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ خیریت دریافت کرنے پر تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں، اپنی دعاؤں میں یادرکھیں، کوروناسےخودبھی محفوظ رہیں، دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔
مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ دیگر چار ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز کی ٹیموں کے سکواڈ میں شامل تمام ارکان کے ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے۔ پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ پیر کو شیڈول اس میچ کے خریدے گئے ٹکٹس ہی منگل کو سٹیڈیم میں داخلے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے جبکہ فینز چاہیں تو اس ٹکٹ کو ری فنڈ بھی کروا سکتے ہیں۔