کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔ کنگز کا افتتاح اچھا نہ تھا پہلے ہی اوور میں محمد حسنین نے شرجیل خان کو 4 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ 59 کے مجموعی سکور پر کلارک 23 گیندوں پر 46 رنز کی برق رفتاری اننگز کھیل کر عثمان خان شنواری کو وکٹ دے بیٹھے۔
بابر اعظم 20 گیندوں پر 24 رنز بنا کر محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے، وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد نے شاندار کیچ تھاما۔
کراچی کنگز نے ہدف 14 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد نبی30 اور کولن انگرام نے 17 رنز بنائے۔ محمد حسنین نے دو اور عثمان خان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Quite a one sided encounter to kick off #HBLPSL6 as the champs won big!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvQG pic.twitter.com/L3cYCtiOtQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2021
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اننگز کے آغاز پر ہی پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جب پہلے اوور میں عماد وسیم کی گیند پر ٹام بینٹن پویلین لوٹ گئے۔ انگلش بیٹسمین نے 5 رنز بنائے۔ سرفراز احمد تیسرے اوور میں 7 رنز بنا کر چلتے بنے، صائم ایوب 8 سکور بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔
کرس گیل کی اننگز کا خاتمہ کرسچن نے کیا۔ ہارڈ ہٹر بیٹسمین نے 39 سکور کی باری کھیلی۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کوئٹہ کی چھٹی وکٹ 91 سکور پر گری، اعظم خان ارشد اقبال کی گیند پر کرسچن کو کیچ دے بیٹھے۔ بین کٹنگ 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 8 وکٹیں 106 رنز پر گری، عثمان خان شنواری صفر پر محمد عامر کا نشانہ بن گئے، محمد حسنین کی باری 4 سکور تک محدود رہی۔قیس احمد 16 رنز بنا سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے۔ ارشد اقبال نے 3 اور وقاص مقصود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
4 overs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 20, 2021
1 maiden
16 runs
3 wickets
Well bowled Arshad Iqbal #HBLPSL6 #MatchDikhao #KKvQGpic.twitter.com/Eh0MlUP8pW
کراچی کنگز سکواڈ:
بابر اعظم، شرجیل خان، کولن نگرام، جوئے کلارک، محمد نبی، عماد وسیم (کپتان) ڈین کرسچین، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیس احمد، نسیم شاہ، عثمان خان شنواری
اس ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 6 میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی جبکہ مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 7 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کی چار بہترین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔