یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم اور ہم جیت کر پارٹی کر رہے ہیں، حسن کی ویڈیو وائرل

Published On 15 February,2021 09:25 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لڑکی کی ویڈیو کے انداز کہا کہ 'یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری (پارٹی) کر رہے ہیں'۔

ٹیم ٹرافی لے کر بیٹھی ہوئی تھی جس پر فاسٹ باؤلر حسن علی نے سیلفی لیتے ہوئے یہ کہا اس کے بعد ساری ٹیم خوشی سے شور مچاتی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند طلبا شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو ری (پارٹی ہورہی) ہے ۔