پی ایس ایل 6: ڈیرن سیمی، روی بوپارا اور جو کلارک کراچی پہنچ گئے

Published On 13 February,2021 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 6 کے قریب آتے ہی کرکٹ کی رونقیں دوبالا ہونے لگیں، آل راؤنڈر ڈیرن سیمی، روی بوپارا اور جو کلارک کراچی پہنچ گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شریک قومی کھلاڑی پندرہ فروری کو رپورٹ کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لئے غیرملکی سپر اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا، کراچی پہنچنے پر ویسٹ انڈین اسٹار پر جوش نظر آئے۔۔

انگلش کرکٹر روی بوپارا نے بھی شہر قائد میں ڈیرہ ڈال لیا، نئی فرنچائز ٹیم کے ساتھ عمدہ پرفارمنس کا عزم ظاہر کیا۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے جو کلارک۔ محمد عامر اور عماد وسیم بھی ٹیم کو جوائن کر چکے۔ شرفین ردرفورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فرنچائز ٹیموں کی پریکٹس کا سلسلہ 15 فروری سے شروع ہوگی جس کے لئے وکٹس کی تیاری جاری ہے۔