اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن بھی میدان میں آ گئے۔ کیون پیٹرسن نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام میں پی ایم کورونا فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل کر دی۔
کیون پیٹرسن نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کو مدد کی ضرورت ہے، بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔
وزیراعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل، سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن بھی میدان میں آگئے
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) April 13, 2020
کیون پیٹرسن کا بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام
کیون پیٹرسن کی بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کرانے کی اپیل@KP24 #Pakistanis4Pakistanis pic.twitter.com/wb1wYzGEk6