لاہور: (ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں تیز گام ٹرین کو حادثے کے دوران 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس حادثے کی عوام، سیاستدان سمیت ہر کوئی مذمت کر چکے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز شعیب اختر اور شاہد آفریدی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر جنید خان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے تیز گام ایکسپریس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Such a painful news about Tezgam train burning incident. My heart cries for everyone who lost their loved ones in this. May Allah give speedy recovery to all the people who are injured/burnt at any level.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 31, 2019
People responsible for this should be taken to task without leniency.
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ تیز گام حادثے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے، میرا دل ان سب کیلئے رو رہا ہے جنہوں نے اس سانحے میں اپنے پیار کھودیئے، اللہ تعالی ان سب کو صحت دیئے جو اس حادثے میں ز خمی ہوئے یا جلے، اس حادثے کے ذمہ دار افراد کے ساتھ کوئی نرمی برتے بغیر سخت کارروائی کی جائے۔
رحیم یارخان میں ہونیوالے اندھوناک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔۔ آمین
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 31, 2019
یاد رہے کہ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی جس میں ٹرین میں تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے، لیاقت پور کے قریب ٹرین میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مسافروں کے سامان میں موجود گھی، تیل وغیرہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر دوسری اور تیسری بوگی تک جا پہنچی جہاں موجود سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے، حادثے کے دوران 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی تیز گام ایکسپریس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ رحیم یار خان میں ہونے والے اندوہناک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دوسری طرف قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹرین حادثے پر کہنا تھا کاہ رحیم یار خان میں ہونے والے حادثے پر افسوس ہے، جاں بحق ہونے والے ورثاء کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔
Sad to know about train accident at Rahim Yaar Khan , Condolences to all families , Once again self awareness & irresponsible attitude caused this Sad incident
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 31, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے بعد ایک مرتبہ پھر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے، غیر ذمہ دارانہ روّیہ کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
UPDATE: The death toll from the Pakistan #Tezgam train fire has climbed to at least 62 dead and many injured in critical condition #RahimYarKhan https://t.co/c85zNkhmQG
— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) October 31, 2019
فاسٹ باؤلر جنید خان نے بھی رحیم یار خان ٹرین حادثے کی ویڈیو اپنے ٹویٹر پر شیئر کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔