سری لنکا سے شرمناک شکست، سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Last Updated On 10 October,2019 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سری لنکا سے پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست پر سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

مسلم لیگ ن کے رکن ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں چئیرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی میں شکست کی تحقیقات کروائی جائیں، قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد کپتانی کے اہل نہیں رہے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔