ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

Last Updated On 08 July,2019 04:27 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان منگل کو کھیلا جائے گا۔ گیارہ پوائنٹس کے ساتھ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہی۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل مرحلہ 9 جولائی سے شروع ہوگا۔ دو بار کی چیمپئن بھارت کا مانچسٹر میں نیوزی لینڈ سے ٹاکرا ہوگا۔

آسٹریلیا کا 11 جولائی کو برمنگھم میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا 5 اور بھارت 2 بار عالمی چیمپئن بنا ہے۔ کیویز اور انگلینڈ کبھی کرکٹ کے عالمی چیمپئن نہیں بنے۔ عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کو شکست دے کر پانچویں نمبر پر رہی۔