دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پہلے دن کا کھیل مکمل، پراعتماد بلے بازی کی بدولت شاہینوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، محمد حفیظ 126 رنز کی شاندار اننگر کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آج میچ کے پہلے دن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق کے مابین 205 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام الحق 76 جبکہ دو سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ نے 15 چوکوں کی مدد سے 208 گیندوں پر 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Stumps Day 1: Pakistan: 255/3 (90 ov).
— PCB Official (@TheRealPCB) October 7, 2018
Scorecard: https://t.co/9KWwgGYu96 … #PAKvAUS pic.twitter.com/vdlYbNoHB9
پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی اظہر علی تھے جو بڑا سکور بنانے میں ناکام رہے اور 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر حارث سہیل 15 رنز اور محمد عباس ایک رن کیساتھ کریز پر موجود تھے جو کل دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے ہیں۔
The seasoned campaigner @MHafeez22 returns to Test cricket in style! The opener smashes his tenth in Test cricket.
— PCB Official (@TheRealPCB) October 7, 2018
Pakistan are 199/0 at Tea.
For live updates - https://t.co/9KWwgGYu96 pic.twitter.com/YM11EFPV19
قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔
Debutant @bilalasif2411 receives his Test cap from @MHafeez22.#PAKvAUS pic.twitter.com/KKHdiJBBcF
— PCB Official (@TheRealPCB) October 7, 2018
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، وہاب ریاض اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔
Pakistan team Playing XI for the first #PAKvAUS Test.
— PCB Official (@TheRealPCB) October 7, 2018
For Live Updates: https://t.co/9KWwgGYu96 pic.twitter.com/O1nX5H98hE
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کررہے ہیں جب کہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں، عثمان خواجہ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبسچگنی، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، جون ہولاند اور نیتھن لیون ہیں۔