کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار کر دیا

Last Updated On 17 March,2018 03:41 pm

کیون پیٹرسن کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا خواہش تھی کہ پاکستان جاؤں لیکن اہلخانہ نےمنع کر دیا، امید ہے مداح میرے اور اہلخانہ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان نہ آنے پر معذرت خواہ ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات ہیں، ان شاء اللہ اس بارضرور کامیاب ہوگی۔

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کئی معروف انٹرنیشنل کرکٹر پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹیون فِن، ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز پاکستان جانے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلے روسو پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ٹیم کراچی میں آئن مورگن کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے راضی ہیں۔ آئی سی سی کے سکیورٹی ماہر ریگ ڈیکسن آج انٹرنیشنل کرکٹرز سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان آنے کیلئے کائل کریں گے۔