وزیرخزانہ کااقتصادی پیشرفت اور کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کی خواہش کا اظہار

Published On 26 April,2025 06:33 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیرخزانہ نے اقتصادی پیشرفت اور کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں جے پی مورگن کی سینئر مینجمنٹ سے ملاقات کی، محمد اورنگزیب نے وفد کو ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت سےآگاہ کیا، وزیرخزانہ نے معیشت کے عروج وزوال سے بچنے کیلئے پائیدارمعاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے اقتصادی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، پانڈابانڈ کے ذریعے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی چاہتے ہیں، وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔

وزیرخزانہ نے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی، مضبوط معاشی اشاریوں اور فچ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے آگاہ کیا۔