سٹاک مارکیٹ: انڈکس 1204پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1لاکھ 17 ہزار226 پر بند، ڈالر مہنگا

Published On 23 April,2025 05:29 pm

کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کااختتام مندی سےہوا جبکہ ڈالر مہنگا ہو گیا۔

کےایس ای 100 انڈیکس 1204پوائنٹس کمی سے1لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس حد پر بند ہوا، انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 18 ہزار 8 سو اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 1 سو رہی۔

سٹاک مارکیٹ میں 60 کروڑ 51 لاکھ سے زائد مالیت شئیرز کا کاروباری حجم 27 ارب روپے سے زائد رہا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 280.77 روپے سے بڑھ کر 280.97 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 430 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس  تیزی کے ساتھ 119217 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔