اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہےکہ حکومت ملک میں کاروبارکرنے کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، سرمایہ کاروں کو مراعات اورسہولتیں دی جارہی ہیں۔
پاکستان، ہنگری بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ بزنس فورم دوطرفہ تجارت اورروابط کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے، پاکستان اورہنگری کے درمیان خوشگوارسفارتی تعلقات قائم ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بزنس فورم جیسی سرگرمیاں دوطرفہ تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی، کاروباری برادری میں روابط سےتجارتی شراکت داری کی راہ ہموارہوگی، حکومت ملک میں کاروبارکرنے کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے مراعات اورسہولتیں دی جارہی ہیں۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیرخارجہ وتجارت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اورہنگری کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان بزنس ٹوبزنس تعاون فروغ پارہا ہے۔