کراچی :(دنیا نیوز) سوئی سدرن نے عیدالفطر پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق عیدالفطر کے لیے گیس کے تمام والوز فل پریشر سے آن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عید کے تینوں دن رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ چاند رات کو بھی 12 بجے تک گیس دینے کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔