سندھ میں خواتین کیلئے الیکٹرک سکوٹی متعارف کرانے کا پلان بنا لیا: شرجیل میمن

Published On 06 March,2025 01:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں خواتین کیلئے الیکٹرک سکوٹی متعارف کروانے کا پلان بنا لیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے الیکٹرک سکوٹی بنانے والے چینی تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، چینی وفد نے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، شرجیل میمن نے سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش کی۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار سکوٹیز جلد فراہمی کا منصوبہ ہے۔