قومی و بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

Published On 22 February,2025 06:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں پھر اضافہ ہو گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 8 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 2936 ڈالر ہوگئی۔