اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کے نئے ذخائرکی دریافت کے لیے کام ہو رہا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گیس ذخائرمیں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کی طلب پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گیس کی لیکج8فیصد،چوری61فیصد ہے جبکہ بلوچستان کی خاتون سینیٹر نے گیس چوری کےلفظ پراحتجاج کیا، جس پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ چوری کا لفظ واپس لیتا ہوں لیکن بلوچستان میں61 فیصد نقصان ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ بلوچستان میں صرف39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے، گزشتہ چارسال میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت میں گیس کا نیا کنکشن دینےپرپابندی لگائی گئی۔
مصدق ملک کا آخر میں مزید کہنا تھا کہ گیس ذخائرمیں کمی کیوجہ سےپابندی لگائی گئی تھی، گیس کےنئےذخائرکی دریافت کےلیےکام ہورہا ہے۔