کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی نے آٹے کا نیا نرخ نامہ جاری کر دیا، ایکس فلور ملز فائن آٹا کی قیمت 92 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95 روپے فی کلو ہو گئی، ریٹیل فائن آٹا 99 روپے فی کلو فروخت ہو گا، چکی والے آٹے کی قیمت 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈپارٹمنٹل سٹورز مالکان سرکاری نرخ نامے پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔