کراچی سے دبئی جانے والے طیارے میں فنی خرابی ، کپتان نے باحفاظت اتار لیا

Published On 13 December,2024 06:12 pm

کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد سے دبئی جانے والے کارگو طیارے میں فنی خرابی ہونے سے کپتان کی حاضر دماغی نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی تو کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرلیا۔

دوسری جانب ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے دبئی جانے والے طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔