کراچی: (دنیا نیوز) سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک با رپھر توسیع کر دی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے، سعودی عرب اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کرچکا ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔