جلد پاکستان کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگی: قونصل جنرل یو اے ای

Published On 23 November,2024 01:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے کہاکہ انشا اللہ جلد پاکستان کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے شرکت کی، تقریب میں تاجربرادری، ایف پی سی سی آئی اورچیمبر آف کامرس کےتاجربھی شریک ہوئے۔

قونصل جنرل بخیت عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہائیوں پرانا تعلق ہے جو مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے، تاجرملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ان سے ملک کی معیشت چلتی ہے، پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے تاجربرادری محنت و لگن سے کام کر رہی ہے۔

تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یو اے برادر ملک ہے اور یو اے ای سے تجارت اور ایکسپورٹ کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔