کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے بابا گرونانک دیو کے 555 ویں یوم پیدائش پر یاد گاری سکے کا اجراء کردیا۔
وفاقی حکومت نے 55 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے ، پیتل ، نکل اور تانبے سے بنے سکے کا وزن 13.5 گرام ہوگا، سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہلاک اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سکّے کے کنارے پرستارے اور ہلال کے اوپر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں، سِکے کے پچھلے رخ پر وسط میں بابا گرونانک دیو کی یادگار کی تصویر ہے۔
اس ضمن میں سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مملکتِ پاکستان مختلف مذہبی شناختوں کی وارث ہے، بابا گرونانک دیو اس سرزمین پر پیدا ہونے والی عظیم شخصیت ہیں جو اب پاکستان کا حصہ ہے، سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے اور اس کے مقدس مقامات پاکستان میں واقع ہیں۔
سکہ سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز سے پیر کو جاری ہو گا۔